• news

سپریم کورٹ کو غلط رپورٹ دینے پر دو تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کے زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کا معاملہ میں سپریم کورٹ کو غلط رپورٹ دینے پر عدالت نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیاہے۔ دونوں ایس ایچ اوز نے سرکاری اراضی پر تعمیرات کے حوالے سے غلط رپورٹ دی تھی۔معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او بارہ کہو ملک بشیر اور بنی گالہ کیایس ایچ او ذوالفقارشامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن