• news

رانا تنویر کی دوحہ میری ٹائم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش 2018ء میں شرکت کیلئے چار روزہ دورے پر دوحہ قطر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے قطر کے نائب خلیفہ شیخ عبداللہ بن حماد بن خلیفہ اور وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمود العطیہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دنیامیں بنائے جانیوالے مختلف ہتھیاروں اور مینوفیکچرز کے لگائے جانیوالے سٹالز سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک اور کمپنیوں کے سربراہوں اور حکام کیساتھ ملاقات اور مشورے کیے جس میں قطر کے بارزان ہولڈنگز کے سی ای او بھی شامل تھے۔ اسی اثناء میں وفاقی وزیر نے ترکی کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن