اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 550 خواتین کا اقدام خودکشی
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خودکشی کی وجوہات میں ذہنی دبائو، معاشی وگھریلو مسائل ہیں جبکہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال نے طالبات اور شادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین جبکہ کئی طلبا شامل ہیں۔ترجمان ہسپتال نے کہا ہے کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباو، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔