سکھیکی: زہریلے دہی بھلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر‘ ہسپتال داخل
سکھیکی(نامہ نگار ) زہریلے دہی بھلے اور چاٹ کھانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی، نازک حالت میں نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا، مبینہ طور پر سکھیکی کے نواحی گائوں کوٹ سرور کے ڈیرہ اوڈاں کے محمد حنیف کی بیوی نجمہ نے گزشتہ روز نجی دکان سے دہی بھلے، چاٹ خریدی گھر جا کر اپنی بہو ریشماں، بیٹی نسرین، پوتی ثمینہ اور پوتوں عمر اور سجاد کو دی جنہوں نے دہی بھلے اور چاٹ کھالئے، چاٹ کھانے سے چند منٹ بعد ہی ان کی حالت غیر ہوگئی، فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اطلاع ملنے پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سکھیکی چودھری ناصر قیوم بھٹی ہسپتال پہنچ گئے، تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔