سربراہ عام آدمی پارٹی اروند کجریوال کے مشیر مستعفی
نئی دہلی(آئی این پی)عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کے مشیر وی کے جین مستعفی ہو گئے، ذاتی وجوہ اور خاندانی مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کے مشیر وی کے جین نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہ اور خاندانی مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل پولیس نے چیف سیکریٹری انشو پرکاش پر مبینہ حملے کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے دفتر میں استعفے کا خط بھیجا جبکہ اسکی ایک کاپی لیفٹیننٹ جنرل کو ارسال کردی۔ گزشتہ سال ستمبر میں ہی انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل دہلی اربن شیلٹر امپرومنٹ بورڈ کے سربراہ تھے۔ جین چیف سیکریٹری پر حملے کے بعد سے دفتر نہیں آرہے تھے اور انہوں نے طبی وجوہ پر ایک ہفتے کی چھٹی لے رکھی تھی۔