کانگو میں نسلی فسادات جاری مزید 30 افراد ہلاک
بونیا (اے ایف پی) افریقی ملک کانگو میں صوبہ اتوری کے متعدد دیہات میں رات بھر جاری رہنے والی لڑائی میں 30 افراد مارے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نسلی تنازعہ بڑھنے سے ہزاروں افراد اس علاقے سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ حکومتی عہدیدار نے بتایا جھاڑیوں والے علاقے سے نعشیں ملی ہیں۔