روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں فیس بک سوشل میڈیا کا اہم کردار رہا: رپورٹ
نیویارک(نیٹ نیوز) فیس بک پر کافی عرصے سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے حقائق جاننے کے لئے کام کرنے والے آزاد مشن کے چیئرمین مرزیوکی دار عثمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوشل میڈیا نے میانمار میں نفرت انگیز تقاریر کو پھیلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان گھروں کو چھوڑ کر ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔