ریلوے افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے مکینیکل اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ21کے دو افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ مکینیکل کے گریڈ 21کے آفیسر اعجاز احمد بروڑو کو جنرل منیجر ایم اینڈ ایس کیرج فیکٹری اسلام آباد سے تبدیل کر کے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل جبکہ سول انجینئرنگ کے ظفراللہ کلوڑ کو ڈائریکٹر جنرل والٹن اکیڈمی سے تبدیل کر کے ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ریلوے ہیڈ کوارٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت ریلوے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ظفراللہ کلوڑ آج بدھ کے روز اے جی ایم انفراسٹرکچر ہمایوں رشید کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔