حکومت قرضے لینے کے بجائے اپنے وسائل پر انحصار کی پالیسی اپنائے: اشرف بھٹی
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا،حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سٹرکچرپر توجہ مرکوز کرنا قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کسی بھی ملک کی سلامتی ممکن نہیں ۔ حکومت قرضے لینے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کی پالیسی اپنائے تاکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنیاد میسر آ سکے ۔معیشت کی مضبوطی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس کے لئے تمام اداروں کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس اد اکرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے ۔