کمپنی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز نے ہڑتال ختم کردی
لاہور(خبر نگار)ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور یونین کی ہڑتال لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ختم کردی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان کے مطابق مرکزی دفتر میں ہونے والے مذاکرات کی صدارت ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے کی۔ مذاکراتی کمیٹی میں جی ایم آپریشن آصف اقبال، جی ایم ایچ آر ایڈمن فرخ بٹ، جی ایم پلاننگ نصرت طفیل گل ، سئنیر مینجر آپریشن سہیل انور ملک، مرتضیٰ چوہدری ، مینجرپبلک ریلیشنز شکیل واحد سمیت ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام یونین کے نمائدگان نے شرکت کی۔