• news

نمک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون

لاہور (پ ر) آئیوڈین شامل کئے بغیر نمک پراسس کرنے والی کمپنیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہو گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری۔ لاہور ریجن میں 3 راولپنڈی میں 4 جبکہ ملتان ریجن میں 2 نمک فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نمک پراسس کرنے والی کمپنیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پر صوبہ بھر میں 264 فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران آئیوڈین نہ شامل کرنے پر لاہو ر ریجن میں 3 راولپنڈی میں 4 جبکہ ملتان ریجن میں 2 فیکٹریاں سیل کی گئی جبکہ صفائی اور گرائنڈنگ کے ناقص انتظامات پر 164 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد بھی بہتری کیلئے ایک ماہ تک وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن