سٹیوٹا میں غیر قانونی بھرتیاں، وزیراعلیٰ سندھ نے نیب میں بیان قلم بند کردیا
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیب سندھ کے دفتر جاکر سٹیوٹا میںغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں اپنا بیان قلم بند کرادیا۔ نیب ہی معاملے کی چھان بین کررہا ہے اور وزیراعلیٰ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بلایا گیا تھا ۔نیب سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی نشاندہی کرہا ہے اس کیس میں سابق ایم ڈی حفیظ اللہ عباسی اور یوسف بلوچ کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔