• news

جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان نے کویت کو3-0 سے شکست دے دی

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ میں پاکستان نے کویت کو ہرا فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیموںکو شکست دی تھی ۔ سری لنکامیں جاری ایونٹ کے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کویت کو صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ۔پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبد الرحمٰن نے کویت کے علی کو ہراکر ٹیم کو برتری دلائی ۔ دوسرے سنگل میں پاکستان کے محمد شعیب نے کویت کے بدر کو کرہرا برتری کو ڈبل کر دیا ۔ ڈبلز مقابلے میں شعیب اور حذیفہ نے کویتی جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو تین صفر سے فتح دلا دی ۔

ای پیپر-دی نیشن