پی ایس ایل میچزکھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جاؤں گا: این مورگن
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے قائم مقام کپتان انگلش بلے باز این مورگن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچزکھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جاؤں گا۔ پاکستان جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا کیونکہ دسمبر سے سفر کر رہا ہوں جبکہ پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا لیکن میں پاکستان کھیلنے نہیں جاؤں گا۔ پاکستان سپرلیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے جبکہ اْمید ہے جلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔