• news

سینیٹ الیکشن میں ارکان کی’’ خریدو فروخت ‘‘ موضوع گفتگو رہی

پارلیمنٹ ہائوس کی غلام گردشوں میں دوسرے روز بھی سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ارکان کی’’ خریدو فروخت ‘‘ موضوع گفتگو بنا رہا حکومت اور اتحادی جماعتوں کے چیئرمین کے لئے امیدوار راجا محمد ظفر الحق کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کا معاملہ بحث آیا بیشتر ارکان کی رائے تھی سینیٹ کے انتخابات میں ’’زر‘‘ کے استعمال کو روکنے کے لئے ’’شو آف ہینڈز ‘‘ کا طریقہ اختیار کیا جائے ۔بدھ کو بھی قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء اور سرکاری افسران کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت آبی وسائل کے سوالات کے دوران متعلقہ جوائنٹ سیکرٹری کی عدم حاضری کا سخت نوٹس اور انہیں معطل کر کے نوٹیفکیشن سپیکر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی یہ بات قابل ذکر ہے سپیکر قومی اسمبلی وزراء کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف’’ سخت گیری ‘‘کر چکے ہیں کبھی ایواقن سے واک آئوٹ کر چے ہیں لیکن اصلاح احوال کی کوئی صورت نہیں نکلی ۔ حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کے بیرون ملک علاج کیلئے وزیراعظم اور میڈیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اراکین پارلیمنٹ کیلئے بیرون ملک علاج کی حد 30ہزار جبکہ بیورو کریسی کیلئے 15ہزار ڈالر ہے، بتایا گیا ہے کہ رواں سال 67فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ 33فیصد نجی شعبے کو دیا گیا ہے، نومولود بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا جو سالانہ 60فیصد ہے ،2016میں 63لاکھ بچوں کی پیدائش اور 4 لاکھ ا19ہزار کی اموات ہوئیں،سرکاری حج کوٹے کے تحت کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ٹور آپریٹرز نے کوٹے کی الاٹ منٹ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے عدالتی فیصلہ آنے پر ٹور آپریٹرز کے کوٹے کا اعلان بھی کردیا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امورسرداریوسف کے فون نہ سننے کے بارے میں شکایت کردی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی وزیر مذہبی امور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پورا پارلیمان اور پاکستان وزیر مذہبی امور کو فون کررہا ہوتا ہے وہ کس کس کا فون سنیں۔وفاقی وزیر نے حج کوٹہ کو فروخت کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ پچھلے سال مجھے صرف پانچ سومجاملہ ویزے استعمال کرنے کی اجازت ملی،67فیصد سرکاری سکیم کے تحت حاجیوں کو حجاز مقدس بھجوانے کی منظوری کابینہ نے دی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے سعودی حکومت کی ففٹی ففٹی کی کوئی شرط نہیں ہے یہ حکومت پاکستان کا حق ہے وہ کتنے سرکاری اور کتنے پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے بھیجنا چاہتی ہے شیخ صلاح الدین نے کہاکہ وزارت مذہبی امور بتائے حج کے آخری دنوں میں حج کوٹہ کیسے استعمال ہوتا ہے ہر سال الزامات آتے ہیں کہ آخری دنوں میں پانچ دس ہزار حج کوٹہ فروخت ہوتا ہے ۔ ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے ایف آئی اے کی طرف سے بلانے اور ہراساں کرنے پر ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔دو نمبر آدمی کے الزامات پر ایم کیو ایم کے دس ارکان اسمبلی کو بلا کر تذلیل کی گئی ہے سرفراز مرچنٹ تو لاہور میں بیوی سے دو کروڑ لے کر بھاگا ہوا ہے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید عباسی نے سود کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر کے بل پر کمیٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ گزشتہ روز سپیکر نے بیوروکریسی کے خلاف احتجاج کیا تھا آج بیوروکریسی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے کھڑا ہے۔سود کے خلاف میں 2015ء میں بل لایا تھا اور اس کو کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا مگر آج تک وہ بل ایوان میں واپس نہیں آیا سودی قرضوں کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے بیوروکریسی ملک سے سود ختم کرنا نہیں چاہتی ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سودی قرض واپس کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن