حافظ عبدالکریم مواصلات کامران مائیکل کو وفاقی وزیر شماریات کا قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری صدر ممنون نے حلف لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) حافظ عبدالکریم کو وفاقی وزیر مواصلات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ کامران مائیکل کو وفاقی وزیر شماریات کا قلمدان سپرد کیا گیا ہے۔ دونوں وفاقی وزراءکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں سینیٹر حافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیر حلف لے لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزراءکو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔