بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ساتویں روز بھی ہنگامہ‘ کارروائی ملتوی
نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ سرکاری بینکوں میں گھپلے، کاویری بورڈ کی تشکیل اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ اور ہنگامہ کی وجہ سے ساتویں دن بھی راجیہ سبھا کی کارmروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین کھانے کے وقفہ کے بعد ایوان کی کارmروائی شروع کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے موضوع پر اپنی بات پیش کرنے کے لئے چنی بھائی کانجی بھائی گوہل کو آواز دی۔ اس کے بعد فوری طور پر کانگریس، اے آئی ڈی ایم کے ، ڈی ایم کے ، تیلگو دیشم پارٹی، وائی ایس آر کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اپنی سیٹوں سے اٹھ کر نشست کے نزدیک آنے لگے۔ اس کے مدنظر کورین نے ارکان سے اپنی جگہوں پر واپس لوٹنے اور ایوان کی کاروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ لیکن اس اپیل کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد محض دو منٹ کے اندر انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔