• news

چیئرمین پیڈمک عبدالباسط کا دورہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ

سندر ( خصوصی رپورٹ) نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالباسط نے سی ای او پیڈمک شہریارسلیم ڈاریکٹر پیڈمک عمر فاروق، عرفان قادری و دیگر ممبران کے ہمراہ سندر اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر صدر سندر اسٹیٹ محمد آصف علی ٹیپو سنئیر نائب صدر میاں فہیم قمر، معاذ محمود ، حاشر حمید نے مہمانون کو خوش آمدید کیا۔ دورہ کے موقع پر اسٹیٹ مینجر محمد عارف نے چئیرمین پیڈمک کو سندر اسٹیٹ کے اندر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چئیرمین پیڈمک نے کہا کہ سندر حقیقی معنون میں رول ماڈل ہے ۔میں نے دنیا کی بہت سی اسٹیٹس کو دیکھا ہے سندر کا ماحول صاف اور انسان دوست ہے اور سندر اسٹیٹ واقعی ہی بین الاقوامی معیار کی اسٹیٹ ہے سندر اسٹیٹ کے موجودہ بورڈ کی کارگردگی بہت عمدہ ہے۔ دورہ کے اختتام پر صدر سندر اسٹیٹ نے مہمانوں کو شیلڈ دے کر رخصت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن