• news

ایپکا قیادت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیساتھ مذاکرات کامیاب

لاہور (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر پنجاب حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ آج ایپکا کے تخفظات پر عمر رسول ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا جس میں ایپکا کا وفد شریک ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دھانی کروائی کہ کیبنٹ کمیٹی کا آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرتے ہوئے محکمہ زکوۃ ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے گا۔دیگر صوبوںسے تنخواہ کے7.5% فرق کا خاتمہ، اپ گریڈیشن، گروپ انشورنس کی ادائیگی و دیگر کی سمری وزیراعلیٰ سے منظور کروا کر 31 مارچ تک نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جائیں گے۔ صدر ایپکا نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب، اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور20 مارچ کو وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر ہونے والے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن