• news

وفاقی وزیر صدر الدین شاہ کا او پی ایف ریجنل آفس لاہور کا دورہ

لاہور (پ ر) بیرون ملک پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا ارسال کردہ زرمبادلہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے فائونڈیشن کے علاقائی دفتر لاہور میں او پی ایف ہائوسنگ سکیم کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں کہی۔ صدر الدین شاہ راشدی کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ او پی ایف کے چھ زونل آفسز علاقائی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔اس موقع پر حبیب الرحمن گیلانی، رائے مبشر احمد خان، ساجدحمید، رانا طارق، محمد فیاض، حافظ عامر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن