• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا،100 انڈیکس 210 پوائنٹس کمی سے43407 پر بند

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 210.36 پوائنٹس کی کمی سے 43407.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک ارب21 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار 526 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ تجارتی حجم میں 3 کروڑ 31 ہزار 73 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 61 لاکھ 9 ہزار 80 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سرمایہ کاری میںمنفی رجحان رہا اور پی ایس ایکس میں مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 43600 اور 43500 کی دو بالائی نفسیاتی حدوں سے کم ہوکر 210.36 پوائنٹس کی کمی سے 43407.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 184.89 پوائنٹس کی مندی سے 21663.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 0.37 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں485.01 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیربرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 162.90 پوائنٹس کی کمی سے 16746.89 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 27.20 پوائنٹس کی مندی سے 19964.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 39.98 پوائنٹس کی کمی سے 21682.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 379 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 173 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر19 کروڑ84 لاکھ 32 ہزار 390 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 79 کروڑ 17 لاکھ 92 ہزار 389 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 66 ارب 47 کروڑ 48 لاکھ 7 ہزار 841 روپے سے گھٹ کر90 کھرب65 ارب26 کروڑ25 لاکھ59 ہزار 315 روپے رہ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن