• news

مسلم لیگ نواز عوام کی نظر میں نااہل ہوچکی: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ عوام کی نظروں میں بے آواز اور نا اہل لیگ بن چکی ہے۔ اعجازاحمد چوہدری نے انصاف لائیرز فورم کی جانب سے ایوان عدل کے باہر لگائے گے دوروزہ ممبر ساز ی کیمپ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف میں وکلاء کی ممبر شپ پر وکلاء برادری کو خراج تحسین پیش کر تاہو ں ِ،وکلاء جس پارٹی کا حصہ بن جائیں اُس کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ولید اقبال اور میاں حماد اظہرنے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں بدترین شکست سے شریف برادران کے منہ مزید لٹک گئے ہیں ، جن عوامی عدالتوںکا بار بارحوالہ دیتے تھے ، انہی عدالتوں نے انہیں شکست سے دوچار کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ بڑے میاں کے بعد چھو ٹے میاں کا صدار ت کے منصب پر فائز ہونے سے ن لیگ فر شتو ں کی جماعت نہیں جائے گی نااہلی کا داغ ن لیگ کے چہرے پر لگ چکا ہے وہ کبھی بھی نہیں مٹ سکتا۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والا اور ضیا الحق کے روحانی بیٹے کا ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے بعد نیا البم ’’مجھے سینیٹ سے کیوں نکالا‘‘ آگیا ہے۔ چھوٹے ڈان نے سپریم کورٹ سے گاڈ فادر اور جھوٹے شخص کا سرٹیفکیٹ ملنے والے نااہل نوازشریف کو قائد اعظم کا وارث قرار دے کرثابت کردیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک نہیںہے۔

ای پیپر-دی نیشن