• news

حکومت نیوٹریشن کلینک کا آغاز کر رہی ہے: نور الدین مینگل

لاہور(کامرس رپورٹر)شالامار ہسپتال میں شوگر کے علاج کے لیے قائم شعبہ سکینہ بیگم انسٹی ٹیوٹ آف ذیابیطس اینڈ اینڈوکرائن ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام غذا اور اس کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں نیوٹریشن کلینک کا آغاز کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری سطح پر ٹول فری نمبر کا اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے لوگ فون پر نیوٹریشن کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے اس کے علاوہ غیر معیاری خوراک اور فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن