پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق کی ہمشیرہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں علامہ محمد یوسف اعوان، فیصل میر، ضرار یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی اس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔دریں اثناء پیپلز پارٹی لاہور کے صدر ھاجی عزیز الرحمن چن ‘ محمد اشرف بھٹی ‘ زاہد زوالفقار خان ‘ عابد حسین صدیقی اور دیگر رہنمائوں نے خرم فاروق سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ہے ۔