حلقہ بندیاں : قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کی ہدایات ماننے سے انکار‘ قانون پر عمل کرینگے : الیکشن کمشن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ‘نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے حلقہ بندیوں کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون پر عمل پیرا ہوں گے۔ وفاقی وزیرسیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ان کا حلقہ 65 ہزار سکوائر کلو میٹر پر تھا لیکن نئی حلقہ بندیوں کے بعد ان کا حلقہ 95 ہزار کلو میٹر تک پھیل گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران کہا گیا ہم اس اجلاس میں اپنا وقت برباد کر رہے ہیں، آئندہ اس اجلاس میں نہیں آﺅں گا کیونکہ ای سی پی نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہمیں تجاویز دینے کے بجائے کمشن میں پٹیشن فائل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ جس طرح سے ای سی پی نے ہماری تجاویز کے ساتھ رویہ اپنایا ہے ہماری پٹیشن پر بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔ قبل ازیں ای سی پی کے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد نے کمیٹی کو بتایا کہ کمشن کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ای سی پی کو عمل کرنے کیلئے قانون بنا دیا ہے اور ہم ایک خودمختار ادارہ ہیں اور ہم کتابوں پر عمل کریں گے۔ علاوہ ازیںنجی ٹی وی کے مطابق خصوصی کمیٹی کا اجلاس دانیال عزیز کی صدارت میں ہوا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ الیکشن کمشن نے خصوصی کمیٹی کی قانونی حیثیت چیلنج کر دی۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا احترام ہے لیکن اعتراضات الیکشن کمشن سن سکتا ہے۔ حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمشن کا کام ہے تحریک انصاف کے عارف علوی الیکشن کمشن حکام پر برہم ہو گئے۔ عارف علوی نے کہا کہ ہم الیکشن کمشن کا کام آسان کرنا چاہتے ہیں مشورے دے کر غلطیوں کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں دانیال عزیز نے کہا کہ دیکھنا ہے حلقہ بندیوں میں آئین کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی آئین اورقانون کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا۔
سیکرٹری الیکشن کمشن