• news

مفتاح اسماعیل نالائقی کا اعتراف کریں‘ ادارے بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (آئی این پی) مفتاح اسماعیل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ایسے بیانات کی ہی توقع کی جا سکتی ہے، موجودہ حکومتملککے تمام اداروں کو ایک روپیہ میں بیچنے کو تیار ہے اور انہوں نے اداروں کو اسی طرح بانٹا ہے، ان اداروں کی ایسی حالت اس لئے ہوئی ہے کہ انہوں نے اعلیٰ عہدوں پر اپنے لوگوں کو بٹھایا،ان اداروں کے ساتھ اگر آپ سوتیلے پن کا مظاہرہ کریں گے تو آخر میں یہ ادارے آپ ایک ایک روپیہ میں ہی بیچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے تھا کہ ہماری نا اہلیوں کے باعث یہ ادارے اس نہج پر پہنچے، لگتا ہے کہ انہوں نے اگلے 50برس بھی حکومت میں رہنا ہے، موجودہ حکومت ملککی جان چھوڑنے پر توجہ دے،اس طرح کے اللوں تللوں کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے پی آئی اے اور سٹیلز مل کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، پلان کو جلد عوام کے سامنے لائیں گے، موجودہ حکومت کے پاس اس قسم کے فیصلے کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایسے اعلان کرنے کی بجائے گھر جا کر اپنا سامان بیچناچاہیے، مفتاح اسماعیل اپنی نالائقی کا اعتراف کریں۔

ای پیپر-دی نیشن