سکیورٹی خدشات‘ عرس حضرت سخی سرور کی تقریبات کا دورانیہ 75سے 15روز کر دیا گیا، ڈی جی خان میں دفعہ144نافذ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) نقص امن کے خدشات کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے حضرت سخی سرور کی عرس تقریبات کا دورانیہ 75دنوں سے کم کر کے 15دنوں تک محدود کر دیا، جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرکی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کی حدتک دفعہ 144نافذ کر دی ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک مراسلہ ارسال کیا ، جس میں بتایا گیا کہ دربار حضرت سخی سرور پر سالانہ عرس کی تقریبات پر نقص امن کے شدید خدشات کے پیش نظرمجموعی طور پر 75روزہ تقریبات کا انعقاد یقینی نہیں بنایا جا سکتا ، اس لئے عرس کی تقریبات کا دورانیہ 15یوم تک محدود کر دیا گیا ہے ۔