پنجاب حکومت نیشنل لاجسٹک بورڈ کے 3 ارب 28 کروڑ ادا کرے: احسن اقبال کا خط
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل لاجسٹک بورڈ کے 3 ارب 28 کروڑ ادا کرے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس انٹرچینج اور متعدد منصوبوں کے بقایا جات ہیں، پنجاب این ایل سی بقایا جات ادا کرے تاکہ منصوبے مکمل ہوں۔