• news

قصور ویڈیو سکینڈل: ایک مجرم کو عمر قید‘ 4بری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت قصور نے ویڈیو سکینڈل کے ایک اور کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 نے قصور ویڈیوسکینڈل کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد مجرم حسیم عامر کو عمر قید کی سزا دی۔ عدالت نے علیم آصف ، نسیم شہزاد اور مقصود سندھی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ۔ اس سے قبل بھی 2 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر حسیم عامر کو سزا ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن