• news

پی آئی اے کا سمگلنگ میں ملوث دونوں فلائٹ سٹیورڈز کو برطرف کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث 2فلائٹ سٹیورڈز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس کی عدالت سے فیصلے کی کاپی مانگ لی ہے۔  عدالتی فیصلے کی روشنی میں دونوں ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی ٗفرانس کی عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر عامر معین اور تنویر گلزا ر کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن