• news

مسلم لیگ (ن ) نے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کی دستاویزات الیکشن کمشن میں جمع کرادیں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن ) نے پارٹی انتخاب کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے مستقل صدر کے انتخاب کی دستاویزات جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدرکے انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 13مارچ کو ہوا تھا جس میں شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن