پہلی برطانوی سابق مسلم لارڈ میئر نویدہ اکرام اختیارات کا ناجائزاستعمال کے الزامات سے باعزت بر ی
لندن(صباح نیوز)برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون سابق لارڈ میئرنویدہ اکرام کوالزامات سے بری کردیا گیا۔سابق مسلم لارڈ میئر نویدہ اکرام پراختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام تھا جسے انہوں نے 2015ء میں مسترد کردیا تھا۔ دسمبر 2016 کوجج نے جیوری کوبرخاست کرتے ہوئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جہاں سابق لارڈ میئر کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔ نویدہ اکرام نے کہا کہ الزامات سے بریت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔