خیبر پی کے کے 3 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمشن کا دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے 3 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 17 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق سوات ، بونیر اور لوئردیر میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ خواتین کے ٹرن آئوٹ کم ہونے پر بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دئیے گئے تھے۔