صدر مملکت نے طارق محمود کو بطور احتساب کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (صباح نیوز) طارق محمود زرغام احتساب کورٹ نمبر 3راولپنڈی کے جج مقرر کر دیے گئے ہیں اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے صدر مملکت نے طارق محمود کو بطور احتساب کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے طارق محمود کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے کی گئی ہے طارق محمود گریڈ 21کے ڈسٹرکٹ سیشن جج ہیں نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں موجودہ پے سکیل کے تحت مراعات مل رہی ہیں۔