جعلی ڈگری کیس: رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ سے متاثر ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شوکت بھٹی کی ڈگری کو مخالف امیدوار میجر (ر) افتخار گیلانی نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاتھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے شوکت بھٹی کی ڈگری جعلی قرار دے کرحلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ شوکت بھٹی نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جمعرات کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔