• news

کچھ لوگ ملک کو گالی دیتے ، پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے : جنرل زبیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں۔آج ان لوگوں پر بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا قوم بڑے سے بڑے چیلنج کا حل نکال لیتی ہے۔ پاکستانی اپنی قومیت پر کبھی مٹی نہ آنے دے۔ پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے۔ قائد اور اقبال نے تعلیم مغرب سے حاصل کی لیکن ان میں پاکستانیت عیاں تھی۔جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتیں ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنے والا ملک ہے۔انہوںنے مزید کہا غیرملکی جنرل نے پوچھا اپنے فوجیوں کو کیا کھلاتے ہیں تو جواب دیا ایمان اور عزم۔ پاکستان کمال ملک ہے جہاں غریب آدمی کے پاس دو کھجوریں ہوں تو ایک صدقہ کر دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن