پاکپتن: سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے رشوت لیکر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کروائے جانے کا انکشاف
پاکپتن(پیر امداد حسین سے)پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے لاکھوں روپے رشوت وصو ل کرکے ٹیسٹ پاس کروائے جانے کا انکشاف،پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج ،پولیس نے اس سکینڈل میں ملوث مرکزی کرداروں سمیت متعدد افراد کو لاہور ،راولپنڈی،اسلا م آباد سمیت دیگر شہروں سے بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بتایا گیا کہ گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن میں پولیس کانسٹیبلوں و لیڈی کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے زیراہتمام تحریری امتحان ہوا جس میں پولیس کے یہ علم ہوا کہ فہیم رمضان ، اجمل جوئیہ،سجاد حسین شاہ سکنہ گجو متہ لاہور، آکاش ،غلام فرید نے گروہ بنا رکھا ہے جواین ٹی ایس کے مین عملہ کے ساتھ سازباز کرکے بھرتی کیلئے امتحانات میں شامل ہونیوالے امیدواروںغلام رسول سکنہ 23/Sp پاکپتن، اکرام سکنہ قلعہ دیدار سنگھ،وقاص اکرم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں امتحان میں پاس کروانے کیلئے اڑھائی سے تین لاکھ روپے وصول کرکے امتحان سے ایک روز قبل ہی امیدواروں کو تحویل میں لے کر سوالیہ پرچے کی تیاری کروا تے جس کے دوران امتحان میں آنے والا پرچہ امیدواروں سے بار بار حل کروایا جاتا ہے یہ پیپر امتحان سے ایک دن قبل NTS کا عملہ فراہم کرتا ہے اور اپنی نگرانی میں امتحانی مراکز پرچھوڑ دیتے ہیں ، امتحان میں اچھے نمبر آنے پر امیدوار خود باخود نوکری کیلئے سلیکٹ ہوتے ہیں جس پر پولیس نے سب انسپکٹر محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے عرصہ دراز سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،پولیس نے اس گروہ کے گرفتار ملزمان کو ابھی تک منظر عام پرنہیں لارہی‘واقعہ کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔پولیس واقعہ کی ایف آئی آر کو دبا نے کی کوشش کررہی ہے۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ہورہی ہے۔ڈی پی او پاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک نے غیر رسمی گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان ملزمان میں ایک ایسا ملزم بھی ہے جس نے اپنے بھائی کو ایجوکیشن میں بھرتی کروایا تھا،این ٹی ایس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔