جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی نے حکومتوں سے نکلنے کی تیاری کر لی، اعلان 20 مارچ کو متوقع
لاہور (افتخار عالم، دی نیشن رپورٹ) کراچی میں 20 مارچ کو متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) نے وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی نے خیبر پی کے حکومت سے راستے جدا کرنے کے لئے تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس روز اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا تو کوئی اور تاریخ مقرر کی جائے گی۔ اجلاس میں اتحاد کے عہدیدار بھی نامزد کئے جائیں گے۔ متحدہ مجلس عمل بغیر کسی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کئے آئندہ الیکشن لڑے گی۔ معلوم ہوا ہے ساجد میر حکومتوں کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کے حق میں نہیں اور چاہتے ہیں موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک کام جاری رکھا جائے جبکہ مولانا فضل الرحمن کی خواہش ہے حکومتی اتحاد سے نکلنے میں تاخیر کی جائے۔ علامہ ساجد نقوی اور جے یو پی (امام نورانی) لیڈرشپ جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی پر زور دے رہے ہیں۔ حکومتوں کے ساتھ راستے جلد جدا کئے جائیں۔