سعودی عرب، 2020 ء تک خواتین ڈرائیوروں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ جائے گی
دمام (اے پی پی) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد کئے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ 2020ء تک سب سے زیادہ خواتین ڈرائیوروں کی تعداد مکہ مکرمہ ریجن میں ہوگی۔ مکہ اخبار کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کی خواہشمند خواتین کی تعداد کے حوالے سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوسرا نمبر ریاض ریجن کا ہے جبکہ تیسرا نمبر مشرقی ریجن اورچوتھے نمبر پر مدینہ منورہ ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء تک 3 ملین سے زائد خواتین مملکت کی سڑکوں پر گاڑیاں چلائیں گی۔