• news

قومی اسمبلی میں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے کی بازگشت

جمعرات کو قومی اسمبلی میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان شدید نوعیت کی ’’کشیدگی دیکھنے میں آئی، یہ کشیدگی سینیٹ کے حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تلخی کی عکاسی کر رہا تھا۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ارکان سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے معاملے پر ایک دوسرے کے سامنے آگئے، طیش میں آ کر ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے الزامات لگاتے رہے، کیپٹن (ر) محمد صفدر نے حالیہ عدالتی فیصلوں سے ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں وہ کالا باغ اور دیگر اہم ڈیموں کو بھی بنوا دیں۔ تحریک انصاف نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسس موقع پر دونوں اطراف سے ’’بکواس بند کرو،چپ کرو ‘‘کی آوزیں بلند ہوتی رہیں تلخ کلامی کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا ایوان میں کالا باغ ڈیم کا معاملہ رکھا گیا تھا، رکن جمشید دستی نے کہا کہ پانی ملک گیر مسئلہ بن گیا ہے، کالاباغ ڈیم بن گیا تو پاکستان دنیا کا سپر ملک بن جائے گا۔ پی پی کے لال چند نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران اپوزیشن کو ایک پیسے کا فنڈ نہیں ملا ۔تین صوبے کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکے ہیں یہ متنازعہ ایشو ہے، اس کو نہ اٹھایا جائے۔ پی پی پی کے رکن عبد الستار بچانی نے کہا کہ لاکھوں ایکڑ فٹ پانی سمندر میں جا رہا ہے صرف سیلاب میں ایسی صورتحال ہوتی ہے اپریل میں پانی کی سخت قلت کا خدشہ ہے بھاشا ڈیم متنازعہ بنایا جا رہا ہے ڈیم بنانے کے لیے کوئی پیسے نہیں دے رہا ہے سندھ کو ڈرا نا سازش ہے مر جائیں گے کٹ جائیں گے ڈیم نہ بننے دیں گے یہ ڈیم پاکستان کے لیے تباہی ہے تحریک انصاف کے غلام سرور خان نے کہا کہ بھاشا ڈیم ،داسو ڈیم اور کالا باغ ڈیم سب پاکستان کے مفاد میں ہیں ان کو سیاسی بنا دیا گیا ملک دشمن کی سازش ہے ہم آلہ کار بنے ہوئے ہیں اس لیے ان ڈیموں کی مخالفت کررہے ہیں ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تین دہائیوں سے پاکستان میں جو ہو رہا ہے لاہور میں گزشتہ روز دھماکہ اسی کا شاخسانہ ہے۔ بل میں ترمیم کے محرک ساجد نواز نے گلے میں بلوں کا ہار ڈال کر احتجاج کیا۔ وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عابد شیر علی نے کہا کہ اسطرح کے ڈرامے میں بھی کر سکتا ہوں، میں بھی سر پر کنڈے جو ان لوگوں نے بجلی چوری کیلئے ڈالے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان سٹیل ملزکی بندش اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر واک آئوٹ کر دیا، اپوزیشن ارکان کا موقف ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین گزشتہ 3 سال سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، پہلے سٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں اب ان کی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی۔ مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے تحفظ ختم نبوتؐ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو آئین کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فیصلے میںجن نکات کی نشاندہی کی گئی ان پر مجلس قائمہ برائے مذہبی امور یا کوئی خصوصی کمیٹی بنا کر ان نکات کو آئین کا حصہ بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن