ساہیوال: ہائی سکیورٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے رویہ پر اہلکاروں نے ہڑتال کردی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی سکیورٹی جیل کے ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ کے رویہ کے خلاف ہڑتال کر دی‘ ہڑتال کے سبب اہلکاروں نے سکیورٹی کے مورچوں سے پوزیشنیں واپس لے کر اسلحہ چھوڑ دیا جس سے 12گھنٹے تک سکیورٹی جیل سکیورٹی فری جیل رہی، ہنگامی بنیادوں پر پاکپتن، ساہیوال اور اوکاڑہ کی جیلوں سے نفری منگوا کر ہائی سکیورٹی جیل میں سیکیورٹی کا نظام بحال ہوا لیکن 29جیل ملازمین کی طرف سے ہڑ تال ختم نہ کر نے کی دھمکی کے بعد اور ڈیوٹی دینے سے انکار پر 29ملازمین کو ایک بس میں سکیورٹی کے حصار میں لاہور بھیج دیا گیا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی آئی جی نے منظوری دے دی نئے 29ملازمین کو آئی جی پنجاب نے ساہیوال روانہ کر دیا ہے۔