امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خوش دامن کے انتقال پرکسان بورڈ آفس میں تعزیتی ریفرنس
لاہور (نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن انتقال پر کسان بورڈ پاکستان کے دفتر میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔جس میںمرکزی صدر چوہدری نثار احمد ،جنرل سیکرٹری ارسلان خاں خاکوانی ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد خاں،چئیرمین جام حضور بخش ، رضوان اللہ خاں، ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو،، حاجی محمد رمضان، چوہدری شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی ۔مرحومہ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کر تے مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی گئی ۔