• news

حکومت یوتھ پالیسی کو نصاب، سیاسی جماعتیں منشور کا حصہ بنائیں : مقررین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کی آبادی کا70فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اسلئے حکومت یوتھ پالیسی کو نصاب اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔اس بات کا مطالبہ انڈس کنسورشم،یوکے ایڈ کے تعاون سے نوجوانوں کے تربیتی سیمینار سے پارلیمنیٹرین اور نوجوان طلباء وطالبات نے کیا۔تقریب میں اراکین اسمبلی فائزہ ملک، وقاص حسن موکل، سعدیہ سہیل، رمیش سنگھ اورڑا اور یونیورسٹی سے طلباء وطالبات نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہاکہ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کو سب سے زیادہ ضرورت تعلیم اور صحت کی ہے ہم اسمبلی کے اندر بھی نوجوانوں کے ایشوز پر بات چیت کرتے ہیں پارلیمنٹ کو اس پر قانون سازی بھی کرنی چاہیے رکن اسمبلی فائزہ ملک نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اگر ان کو نوکریاں نہیں ملیں گی تو پھر یہ غلط راستوں پر چلیں گے اسلئے حکومت کو چاہییے کہ نوجوانوں کیلئے ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے انکو تعلیم کے ساتھ ساتھ روز گار بھی ملے اور وہ اپنے ملک کیلئے کارآمد ثابت ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن