بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آئی این پی+ صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے، لندن کی دیوالیہ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے اور سوچنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا لندن کی دیوالیہ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں۔ گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا ،جب ریکارڈ پیش کیا تو فاضل جج نے کہا اسکی ترتیب ٹھیک کر لیں تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے خلاف سارے ثبوت ایسے ہی ہیں، یہ بہت بڑا المیہ اور سوچنے کا وقت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں اور اب پوری قوم صرف ایک ہی بات کر رہی ہے ووٹ کو عزت دو۔ احتساب عدالت کے جج بھی کوشش کر رہے ہیں ووٹ کو عزت دی جائے۔اس موقع پر نون لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ ہوئی چیزیں عوام کے سامنے آجائیں گی، جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں کیا تبصرہ کروں؟
مریم اورنگزیب