ای او بی آئی صوبوں کو منتقل ہوچکی‘ فنڈز ٹرانسفر وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ای او بی آئی کے فنڈز کو پاکستان بیت المال اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو منتقل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ای او بی آئی فنڈز ٹرانسفر کرنا وفاقی حکومت کی طرف سے باہمی اعتماد کو توڑنے کی مجرمانہ غفلت ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت ای او بی آئی کی منتقلی صوبوں کو ہوچکی ہے۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیا کہ ای او بی آئی فنڈز منتقل کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت عملدرآمد کمشن کے فیصلوں کے برعکس صوبوں کو اختیار دینے سے انکاری ہے۔ لگ بھگ تین ارب روپے کی خطر رقم وفاقی محکموں کو منتقل کی جاچکی ہے۔ حکومت ایمنسٹی سکیموں کے ذریعے بڑے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کررہی ہے، وفاقی حکومت کے مزور کش اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفط کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
رضا ربانی