لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان ریٹائر ‘ ججز لاﺅنج میں الوداعی تقریب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ انکے اعزاز میں ججز الاﺅنج میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد انوار الحق و دیگر ساتھی ججز نے انہیں گلدستہ دے کر رخصت کیا۔ جسٹس عبد السمیع خان کی ریٹائر منٹ پر لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی سیٹوں کی تعداد14 ہو جائے گی۔ جبکہ عدالت عالیہ کی کے ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے اور جسٹس عبد السمیع خان کی ریٹائرمنٹ پر موجودہ ججزکی تعداد 46 رہ گئی۔
ریٹائر ہوگئے