واپڈا ٹاﺅن سرونٹ کوارٹر میں میاں بیوی دو کمسن بچوں سمیت پراسرار طور پر جھلس کر ہلاک باٹا پورکے علاقہ میں جوتے بنانے والی پانچ منزلہ فیکٹری مےں خوفناک آتشزدگی سے گارڈجھلس کر ہلاک
لاہور (نامہ نگار) واپڈا ٹاﺅن میں ایک کوٹھی کے سرونٹ کوارٹر میں میاں بیوی دو کمسن بچوں سمیت پراسرار طور پر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ سرفراز، اس کی 30 سالہ بیوی صبا، 4 سالہ بیٹی آمنہ اور 2 سالہ بیٹا شیرو شامل ہیں۔ جے ٹو کوٹھی نمبر 17 میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو گھر کی تیسری منزل پر قائم سرونٹ کوارٹر میں دو بچوں سمیت چار جھلس ہوئی نعشیں پڑی تھیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق انہیں 10 بجکر 20 منٹ پر اطلاع ملی، دس سے گیارہ منٹ میں موقع پر پہنچ گئے اس دوران سرونٹ کوارٹر میں میاں بیوی دونوں بچوں سمیت جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے آگ بجھ چکی تھی ریسکیو ٹیموں کے مطابق اتنی جلدی چاروں افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کا واقعہ مشکوک ہے اور یہ قتل کی واردات بھی ہو سکتی ہے۔ فرانزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔ گھر والوں کے مطابق انکا ملازم اور فیملی دوسری منزل کی چھت پر ایک کمرے کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا ہم گھر کے نچلے حصے میں موجود تھے ہمیں آگ لگنے کا پتا تک نہیں چلا۔ ہمسایوں نے اطلاع کی کہ گھر کی چھت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ اوپر جا کر دیکھا تو کمرے میں سرفراز اور اس کے بیوی بچے جل چکے تھے۔ پولیس نے چاروں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیں۔ جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ جاں بحق ہونے والی فیملی گرین ٹاﺅن کی رہائشی تھی میاں بیوی صفائی کے علاوہ کھانا پکانے سمیت دیگر گھریلو امور سرانجام دیتے تھے۔
لاہور (نامہ نگار)باٹا پورکے علاقہ میں جوتے بنانے والی پانچ منزلہ فیکٹری مےں خوفناک آتشزدگی سے سکےورٹی گارڈجھلس کر ہلاک جبکہ 5 ملازم شدےد زخمی ہو گئے،لاکھوں مالیت کاسامان جل کر تباہ ہو گےا۔رام پورہ میں شارٹ سرکٹ سے فیکٹری کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی ۔آگ اس قدر شدےد تھی کہ پورے فلور کو لپےٹ مےں لے لےا۔ ملازموںنے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ آگ کی زد مےں آ کر 45سالہ سکےورٹی گارڈطالب حسےن جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ 5 ملازم راشد ،عدنان ،مجیب ،افتخار اور انجم شدےد زخمی ہو گئے۔ 4 کی ٹانگیں ٹوٹ گئی۔ آگ اس قدر شدےد تھی کہ دھوےں کے بادل دور دور تک دکھا ئی دےتے رہے اور علاقے مےں شدےد خوف و ہراس پھےل گےا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122،پولےس اوردےگر امدادی ٹیمےں موقع پر پہنچ گئےں۔ ملحقہ عمارتوں کو خالی کرا لےا گےا ۔رےسکےو ٹےموں نے زخمی ہونے والے پانچوں ملازموں راشد ،عدنان ،مجیب ،افتخار اور انجم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں2 ملازموںراشد اور عدنان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔امدای ٹےموں نے ساڑھے 3 گھنٹے' کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کرتباہ ہو گےا۔
آتشزدگی