سندھ حکومت کی طرف سے سیاسی رہنماﺅں کی تصاویر والے اشتہارات، سپریم کورٹ آج سماعت کریگی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اشتہارات کے حوالے سے کیس آج کراچی رجسٹری میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ سندھ حکومت کی طرف سے اخبارات اور ٹی وی چینلز پر دیئے گئے ایسے اشتہارات جن پر سیاسی رہنماﺅں کی تصاویر ہیں پر سماعت ہو گی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری اطلاعات کو گزشتہ 3 ماہ کے دوران دیئے گئے اشتہارات کے اخراجات سے متعلق آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی اور دوسرے صوبوں کی طرف سے ایسے ہی اشتہارات کے حوالے سے کیس کی سماعت منگل کے روز ہوئی تھی۔
سماعت