انتظار قتل، اے سی ایل کے 3 افسر نوکری سے برطرف
کراچی (سٹاف رپورٹر) اے سی ایل کے3افسروںکو نوکری سے برطرف کردیا۔ برطرف افسروں میں انسپکٹر اظہراحسن، طارق محمود اور طارق رحیم شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے سرکاری اور ذاتی ہتھیاروں سے انتظار کی گاڑی پرفائرنگ کی۔ واقعے کے وقت ان 3افسروںنے ذاتی گاڑی کا استعمال کیا۔ واقعے کے وقت یہ ان3افسراور دیگر پولیس اہلکار سادہ لباس تھے۔ پولیس افسران نے انتظار کی گاڑی کا پیچھا کرنے کے بجائے فوراًََََ فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے انتظار کی گاڑی پر سٹریٹ فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اس واقعے سے پولیس کی ساخت کو شدید نقصان پہنچا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف زئی کی جانب سے آرڈر جاری کیا گیا۔