• news

گوجرانوالہ: بیوی کو منانے جانیوالا سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق‘ بھانجے کی حالت نازک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) روٹھی بیوی کو منانے کیلئے جانے والا 50 سالہ شخص مبینہ طورپر سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور زہر پلانے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ساتھ جانے والے بھانجے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فضل ٹائون کے رہائشی اقبال کی بیوی فرحت پندرہ دن قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ اقبال اپنی روٹھی بیوی کو منانے کیلئے اپنے بھانجے علی کے ہمراہ سسرال گیا جہاں مبینہ طورپر سسرالیوں نے پہلے انہیں بوتل میں گندم میں رکھنے والی گولیاں پلائیں بعدازاں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں ماموں بھانجے کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اقبال دم توڑ گیا جبکہ بھانجے علی کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن